22 اپریل 2013 - 19:30

اسرائیلی جیل انتظامیہ نے عسقلان جیل میں ایک جیلر پر فلسطینی قیدی 32 سالہ محمود زھران کے حملے کے بعد تمام قیدیوں پر انتہائی سختی کر دی ہے۔

ابنا: اسرائیلی جیل انتظامیہ نے عسقلان جیل میں ایک جیلر پر فلسطینی قیدی 32 سالہ محمود زھران کے حملے کے بعد تمام قیدیوں پر انتہائی سختی کر دی ہے۔

عسقلان جیل میں قیدیوں کے نمائندے نے کہا ہے کہ موقع پر موجود تین جیلروں نے قیدی زھران کو تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں ان کے سیل میں لے گئے۔ جیلروں نے اس حصے کو بند کردیا ہے اور قیدیوں کو بجلی کی سہولت سے بھی محروم کردیا ہے۔

نمائندے کے مطابق متعدد گھنٹوں بعد بھاری ہتھیاروں سے لیس فوجیوں نے کتوں کے ہمراہ قیدیوں کے کمروں پر دھاوا بول دیا اور بیماروں اور بزرگوں کا لحاظ کئے بغیر قیدیوں کی جامہ تلاشی لی۔

تلاشیوں کا سلسلہ آٹھ بجے تک جاری رہا۔ تلاشی کے دوران 900 پولیس اہلکار موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے اس حصے کے تمام قیدیوں کا سارا سامان قبضے میں لے لیا اور ان پر سخت پابندیاں لگا دیں۔

فلسطینی اسیران سوسائٹی کے مطابق مسعدہ یونٹ کی فوج نے عسقلان جیل پر حملے کے دوران قیدیوں پر گیس گرینیڈز اور ربڑ کی گولیاں چلائیں اور قیدیوں کا سارا سامان قبضے میں لے لیا۔

.......

/169